سوال (5780)

کیا کوئی ایسی روایت ہے جس میں ہو کہ آپ ﷺ نے میلے عرس یا شادی وغیرہ پر ناچ گانے وغیرہ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور آپ ﷺ کو اللہ پاک نے اس سے محفوظ رکھ لیا ہو، بحوالہ روایت سینڈ کرنا ہے؟

جواب

آپ کو یہ کتاب “مشہور واقعات کی حقیقت” میں مل سکتی ہے، اس کا ترجمہ شیخ صدیق رضا صاحب نے کیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ بات معلوم ہونی چاہیے ہے کہ الله سبحانہ وتعالی کے ہیں جو نبی اور رسول مقرر ہو چکے ہوتے ہیں وہ تمام طرح کے برے خیالات و خواہشات اورگناہوں سے محفوظ رکھے گئے ہوتے ہیں۔
اس لئے یہ ممکن ہی نہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اس طرح کی چیز کی طرف رغبت رکھی ہو یا ایسی جگہ پر جانے کا ارادہ کیا ہو۔ لہذا یہ واقعہ منکر وغریب ہے۔والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ