سوال (6320)

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ایک ہی مٹی سے بنائے گئے ہیں؟

جواب

اس روایت میں سند کے اعتبار سے کلام ہے، بلکہ شدید ضعیف ہے، یہ کوئی منقبت اور فضیلت نہیں ہے، اس کے علاؤہ بھی کئی ادلہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے لیے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ