سوال (5975)
کیا سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تھے تو اس وقت رفع الیدین کرتے تھے، بعد میں نہیں کرتے تھے۔ کیا یہ روایت صحیح ہے؟
جواب
بندے کی ناقص رائے میں اس حدیث کا متن پکار پکار کے کہہ رہا ہے کہ ثم لا يعود كاتعلق صرف اذا افتتح الصلاۃ سے ہی ہے۔یعنی بوقت افتتاح صلاۃ ایک ہی دفعہ ہاتھ اٹھائے اعادہ نہیں کیا۔اس میں تو رکوع و بعد الرکوع یعنی پوری نماز کا ذکر ہی نہیں ہے تو رفع الیدین متنازعہ کا نسخ کہاں سے آگیا؟ ترجمے میں بریکٹ میں انہوں نے لکھا ہے “پوری نماز میں” تو بریکٹ کی عبارت تو ان کی مرضی سے ہے متن میں تو اس کا کوئی اشارہ نہیں ہے،ہاں یہ ضرور ممکن ہے کہ جس طرح اہل تشیع ایک ہی مقام پر بار بار رفع الیدین کرتے ہیں اس کا رد اس روایت میں ہے۔ صرف متن پر بات کرنا بھی کافی رہے گا۔
فضیلۃ الشیخ محمد نعیم راشد حفظہ اللہ
ترک رفع الیدین پر کوئی روایت بھی ثابت نہیں۔
عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، ثُمَّ لَا يَعُودُ. [الخلافيات، البيهقي: 1758]
الخلافيات – البيهقي – ت النحال ٢/٣٨٦ — أبو بكر البيهقي (ت ٤٥٨)
اس روایت کو موضوع و باطل قرار دیا گیا ہے۔
قال البيهقي:وهذا باطل موضوع، غیرثابت۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ العالم ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ
یہ لوگ ہمیں صرف چند باتوں میں محدود رکھنا چاہتے ہیں، میں یہ عرض کیا تھا، ان سے دو سوال کریں، پہلا سوال کیا رفع الیدین منسوخ ہے، کوئی بھی روایت نسخ پر دلالت نہیں کرتی ہے، دوسرا کیا رفع رفع الیدین سرے سے ہے یا نہیں ہے؟ اگر وہ کہیں سرے سے نہیں ہے، ہم سند پر بات نہیں کرتے ہیں، لیکن جو سینکڑوں احادیث ہیں، ان کو کہاں رکھا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
شیخ محترم نے بہترین وضاحت کی ہے کہ یہ لوگ صرف چند مسائل میں ہمیں محدود کرنا چاہتے ہیں، اس کو ہلکا لیا کریں، ہمیں ان شاءاللہ بہت سارے کام کرنے ہیں، پوری دنیا کو اسلام کا چھرہ دیکھانا یہ ہماری ذمے داری ہے، لنک ملاحظہ ہو۔
كان يرفع يده إذا افتتح الصلاة ثم لا يعود https://share.google/F4se6dw993J2ZgLKH
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
 
					 
			 
							




 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				 
				