سوال (322)

کیا نماز جنازہ میں دعائے استفتاح پڑھنی چاہیے ؟

جواب:

جنازہ بھی ایک نماز ہے دعائے استفتاح کا جنازہ اور عیدین وغیرہ کے لیے بھی وہی حکم ہے جو دیگر نمازوں کے لیے ہے ، جو دلیل نماز جنازہ کے لیے وضوء اور استقبال قبلہ کی ہے۔ وہی دلیل دعائے استفتاح کی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ