سوال (6186)
ظہر کی نماز پکی مسجد الحرام کے اندر پڑھتا ہوں کیونکہ اس وقت یہاں ڈیوٹی ہوتی ہے، کیا نماز کے دوران اپنی نظر خانہ کعبہ پر رکھ سکتے ہیں یا سجدہ والی جگہ پر رکھنی ہے؟
قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیا جائے؟
جواب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز ایسے پڑھو جیسا مجھے دیکھتے ہو، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا تھا، انہوں نے وہ بیان کیا ہے، پھر وہ لکھا گیا ہے، پھر یہ نماز اس زمانے تک پہنچ گئی ہے، صحیح البخاری و مسلم کی روایات ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی جگہ پر نگاہ رکھتے تھے، یہ عام قاعدہ ہے، اس پر عمل کیا جائے، حالت تشہد میں انگلی پر نظر رکھنی چاہیے، باقی ان جانے نظر پڑ جائے، وہ الگ بات ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




