سوال (2697)

کیا نماز میں خیالات آنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے، دیوبند حضرات کے ہاں بیان کیا جاتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال آنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، کیونکہ وہ خیال لمبا ہو جاتا ہے۔

جواب

خیال آجانا بڑی بات نہیں ہے، باقی خیال پر ڈٹے رہنا اور خیال کی وجہ سے ساری توجہ باہر رکھنا یہ حصہ نماز میں خلل واقع کرتا ہے، امیر عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ امیر المؤمنین عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے لشکر کی ترتیب حالت نماز میں بناتا تھا، یہ یاد رکھیں کہ خیال آجانا الگ بات ہے، خیال میں ڈٹ جانا الگ بات ہے۔ جیسا کہ مندرجہ ذیل حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے سونے کے ڈلی کے بارے میں نماز میں یاد آگئی تھی جو کہ میں نے تقسیم نہیں کیا تھا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ