سوال (2062)

ایک بندے کو غسل واجب ہو جاتا ہے اور اس کى آنکھ سورج کے طلوع ہونے سے 10 منٹ پہلے کھلتی ہے، کیا وه نماز کو قضاء کرے یا تیمم کر کے نماز پڑھ لے؟

جواب

اگر پانی بھی موجود ہے، اور پانی استعمال کرنے کی قدرت بھی ہے تو پھر اس کو غسل ہی کرنا ہوگا، خواہ نماز قضاء ہو جائے، پانی کی موجودگی میں تیمم جائز نہیں ہے بشرطیکہ پانی استعمال کرنے کی طاقت نہ ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ