سوال (6114)
نماز کا اختتام اللہ اکبر کے ساتھ یا استغفر اللہ کے ساتھ ہونا چاہیے؟
جواب
صحیح البخاری میں ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو تکبیر سے جانتے تھے، تکبیر کا معنیٰ اللہ اکبر ہے، نماز کی ابتداء تکبیر سے ہوتی ہے، یہ ہمارے نزدیک راجح قول ہے، یہی سلفی علماء کا قول ہے، پہلے اللہ اکبر ہوگا، پھر استغفر اللہ ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: نماز میں اختتام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے استغفار سے کیا ہے، اس طرح ایک روایت ہے؟
جواب: یہ تمام باتیں ہو چکی ہیں، ہمیں پتا ہے کہ کیا کیا اشکلات ہیں، عربی فصاحت و بلاغت کے خلاف ہے کہ تکبیر کا ترجمہ استغفار سے کیا جائے، ہم تو صاف کہتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




