سوال (6222)
ایک شخص فوت ہوگیا اب اس کا بیٹا بیرون ملک ہے۔ تو کیا نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد اس کا چہرہ دیکھنے کے لیے دو چار گھنٹوں کے لیے رکھ سکتے ہیں؟
جواب
دو تین گھنٹے ہونے چاہیے، بیس پچیس گھنٹے نہیں ہونے چاہیے، حدیث کے الفاظ “اسرعوا” کے ہیں کہ جلدی کرو، اصل حکم تو یہ ہے، دو چار گھنٹوں کی تو گنجائش دی جا سکتی ہے، ہمارے ہاں حالات تو بہت خراب ہیں، دو تین دن ڈیٹ باڈی کو فریزر میں رکھا جاتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




