سوال 6996
السلام علیکم و رحمۃ الله و برکاته
کیا نماز جنازہ اور سجدۃ تلاوت بغیر وضو کے صحیح ہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
جنازہ تو باقاعدہ نماز ہے، بغیر وضو کے اس کا کوئی تصور اسلام نے ہمیں نہیں دیا، نماز بغیر وضو کے نہیں ہے۔ البتہ سجدہ شکر ہو یا تلاوت کا سجدہ، یہ ہو جائے گا، مگر کوشش یہی ہو کہ قرآن کی تلاوت باوضو کریں، اولیٰ ہے، افضل ہے، بہتر ہے، ادب ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



