سوال (4887)
کیا عورت اپنی بچہ دانی دوسری عورت کو دے سکتی ہے؟
جواب
نہیں، کوئی بھی عورت اپنی بچہ دانی دوسری عورت کو نہیں دے سکتی، ہاں شوہر کی دوسری بیوی ہے تو پھر گنجائش ہو سکتی ہے، بصورت دیگر نطفہ حرام اس کے بدن میں رکھا جائے گا، یہ جائز نہیں ہے، اس کے اپنے ہی شوہر کے لیے گنجائش موجود ہے، جب شوہر اور نطفہ بدل جائے تو حرام کام کے لیے اپنے آپ کو وقف کر رہی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




