سوال (616)
کیا پگڑی پر مسح کرنے کے لیے طھارت اور مدت کی شرط ہے جس طرح موزوں پر مسح کرنے میں ہے ؟
جواب
شیخ ابن باز رحمہ اللہ نے حالت طہارت یعنی باوضوء عمامہ پہننے کی شرط لگائی ہے ، شیخ نے یوم و لیلۃ کی قید بھی لگائی ہے ، جو گھوما پھیرا کر باندھتے ہیں اس پر مسح ہوگا ۔ اس کے علاؤہ شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا قول نقل کیا ہے کہ نہ طہارت شرط ہے اور نہ ہی مدت ہے ، یہ بھی ایک رائے ہے ، سب کی رائے قابل احترام ہو سکتی ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ کی رائے صحیح ہے۔توجیہ بھی معقول ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ