سوال 7009
کیا قرض کی مد میں زکوٰۃ دی جاسکتی ہے یعنی ایک شخص نے میرا قرض دینا ہے میں اس کو کھوں کہ یہ زکوٰۃ ہوگی کیا یہ جائز ہے؟
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
اپنے پھنسے ہوئے پیسے نکالنے کے لیے اس کو زکوۃ سے نکال دینا اور زکوۃ میں شمار کر لینا یہ جائز نہیں ہے۔ زکوۃ آپ پر حق ہے فرض ہے وہ اللہ کا حق ہے آپ نے ادا کرنا ہے۔ آپ کے پیسے ہیں وہ آپ کا معاملہ ہے۔ آپ زکوۃ کے پیسوں کو قرض میں شمار نہیں کر سکتے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ




