سوال (807)
اگر کسی نے پیسے ادھار لئے ہوئے ہیں لیکن واپسی کی ابھی امید نہیں یا پتہ نہیں کب واپس کرے؟؟ یا ایک سال گزرنے کے بعد واپس کرے تو کیا ان پیسوں پر بھی زکوۃ ہو گی؟
جواب
قرض کے متعلق اصول یہ ہے کہ جس نے قرض دیا ہوا ہے، وہی اس کی زکاۃ ادا کرے گا، کیونکہ وہی اس کا مالک ہے، بھلا قرض جتنے سال بعد مرضی اسے واپس ملنا ہو. صرف ایک صورت ہے کہ قرض والے پیسوں پر زکاۃ نہیں ہو گی، اور وہ یہ ہے کہ جب پیسے ملنے کی امید نہ رہے، تو پھر ایسے پیسوں پر زکاۃ نہیں۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ