سوال (5338)
کیا قراءت میں بھی امام کی اقتداء کی جائے گی؟
جواب
نہیں، قرات میں امام کی اقتداء ضروری نہیں ہے۔
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے غالبا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے فاتحہ کی قرات کرنا ثابت ہے۔
جیسا کہ جزء القراءۃ للبخاری میں موجود ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
قرات میں آپ امام کے تابع نہیں ہیں، اگر آپ پہلے قرات کرلیتے ہیں، تب بھی ٹھیک ہے، امام کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں، تب بھی ٹھیک ہے، سکتے میں پڑھتے ہیں، تب بھی ٹھیک ہے، جزء القراۃ امام بخاری رحمہ اللہ اٹھائیں تو تمام طریقے جائز ہیں، مقتدی اپنی قرات کا بذات خود ذمے دار ہے، باقی سکتہ کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ