سوال (5271)
کسی کا ریکارڈ سپارہ 2× کی سپیڈ سے سنا جا سکتا ہے؟
جواب
اتنی سپیڈ سے سننے کی کیا ضرورت ہے، تھوڑا تھوڑا سن لیں، اتنی سپیڈ سے تلفظ بگڑے گا، سماع کے اعتبار سے اجتناب کریں تو اولی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخنا، حفظ القرآن کے استاد کا ٹائم آدھا لگے گا؟
جواب:بات یہ ہے کہ قرآن کو وقت دیں گے تو وقت ملے گا، سلف صالحین جس وقت قرآن زیادہ پڑھتے تھے، اس دن حدیثیں بھی زیادہ لکھتے تھے، قرآن کا وقت لے کر آپ وقت بڑھا نہیں سکتے ہیں، یہ سمجھنے کی بات ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ