سوال (1392)
کیا قرآن مجید کے مصحف کو بوسہ جائز ہے ؟ اگر یہ کہا جائے کہ اسلاف سے کوئی ثبوت نہیں ملتا ہے ، لہذا قرآن مجید کو بوسہ دینا درست نہیں ہے ، تو کیا صرف جن چیزوں کو بوسہ دینا ثابت ہے ، ان کو دیا جا سکتا ہے ، ان کے علاؤہ کو بوسہ نہیں دیا جا سکتا ہے ؟
جواب
بوسہ دیا جا سکتا ہے ، یہ محبت و تعظیم کا اظہار ہے ، سیدنا عکرمہ بن ابی جھل رضی اللہ عنہ یا غالباً سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات ملتی ہے کہ وہ بوسہ دیتے تھے ، روتے تھے ، اور گردان کرتے تھے “کتاب ربي، کتاب ربي”.
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اسکوبوسہ دینا بعض سلف سے ثابت ہے ، حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ نے بھی ذکر کیا ہے ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ