سوال (6377)
قرآن یاد کرکے بھول جانے کی کوئی وعید ثابت ہے؟ جیسا کہ شیخ عبد السلام بن محمد رحمہ اللہ نے تفسیر میں یہ بات لکھی ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی روایت ثابت نہیں ہے؟
جواب
کوئی بھی مرفوع روایت پائے ثبوت تک نہیں پہنچتی، اس اعتبار سے بات درست ہے، باقی کچھ آثار ملتے ہیں، اس لیے کچھ اس طرف گئے ہیں کہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے، ظاہری سی بات ہے کہ اس کے بھولنے میں گناہوں کا عمل دخل ہوتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



