سوال (894)

رہائش کے لیے گھر بنایا لیکن وہاں رہائش نہیں رکھی بلکہ کسی کو رہائش کے لیے فی سبیل اللہ دے دیا ہے ، کیا اس گھر پر زکاة ہے ؟

جواب

رہائشی مکان پر زکاۃ نہیں ہے ، خواہ مالک مکان نے خود رہائش رکھی ہوئی ہو یا کسی کو رہائش کے لیے دیا ہوا ہو۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

رہائش اپنے استعمال میں ہو یا کسی اور کو دی ہے ، ان شاءاللہ زکاة نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ

اپنی ذاتی رہائش ہو تو اس پر زکاۃ نہیں، اگر کسی کو رہائش کے لیے دیا ہوا ہے جیسا کہ رینٹ پر وغیرہ، تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر زکاۃ ہوگی، چونکہ یہاں کوئی آمدنی ہے ہی نہیں، بلکہ فی سبیل اللہ دیا ہوا ہے، اس وجہ سے زکاۃ بھ نہیں ہوگی!

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ