سوال (5817)
کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایسی حدیث ہے جس میں انہوں نے ان والدین پر لعنت فرمائی ہو کہ جو اپنے بچوں کو اپنی نافرمانی پر ابھارتے ہیں؟ ایسا ایک شیعہ کے کلپ میں کہا گیا ہے۔
جواب
اس طرح کی ایک روایت اہل تشیع کے ہاں پائی جاتی ہے، بیان کرنے والے بھی وہ ہی ہیں، ان کی سندوں کا کوئی اعتبار نہیں ہے، ہمارے مصادر میں صرف ایک ہی روایت ہے وہ بھی ضعیف ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ