سوال (6252)
REIT ، Real Estate Investment Trust
اس کے بارے میں قرآن و حدیث کے کیا احکامات ہیں؟ مع دلیل روشنی فرمائے۔
ذریعہ آمدن کی اس جدید قسم سے عام عوام الناس فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
جواب
اس کی تفصیلات شئیر کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: ایک بڑا شخص ایک پلازہ خریدتا ہے، پھر پر دکان پر ریٹ لگا کر کہتا ہے کہ ایک دکان اتنے کی ہے، پھر چھوٹے ایک ایک دکان خریدتے ہیں، تو پھر جس کا جتنا حصہ ہے، ان کو منتھلی رینٹ جاتا ہے، یا سیل کرتے ہیں، پھر جس کا جو حصہ ہوتا ہے، ان کو اتنی قیمت جاتی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب: بظاہر آپ کی وضاحت یہ شیئرز والا معاملہ لگتا ہے، کمپنی سے شئیر خریدنا مضاربت یا منفعت کے طور پر اس پر تو گنجائش ہے، فیصدی تناسب طے ہوگا، محنت اور پیسہ ان تمام باتوں کو طے کرکے نفع و نقصان، شراکت اور مضاربت سب کو طے کرنی چاہیے، باقی نفع فیصدی تناسب سے طے کریں، پرسنٹیج طے ہو، خواہ وہ ماہانہ ہو یا سالانہ ہو، یہ اس بات کا خلاصہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




