سوال (1035)

کیا روزے کی حالت میں پانی میں وکس ڈال کر بھاپ لے سکتے ہیں؟ پانی کی steam نمی کی صورت میں اندر جاتی ہے ، انہلیر تو الگ چیز ہے تو اس کی وضاحت فرمائیں ؟

جواب

أرى أنه يفطر لأن له أجراماً تدخل المعدة و ليست الحاجة إليه فورية كالحاجة الفورية إلى البخاخ الربوي.

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

عرب میں لوگ خوشبو وغیرہ کی غرض سے بخور کا استعمال کرتے ہیں، جسے آگ میں جلایا جاتا ہے، جس سے فضا معطر ہوتی ہے، شیخ ابن باز سے اس کے متعلق پوچھا گیا کہ کیا اس سے روزہ افطار ہو جاتا ہے، تو آپ نے فرمایا کہ نہیں، البتہ جان بوجھ کر اسے منہ میں داخل کرنا درست نہیں۔

لا، لا يفطر الصائم الدخان، لكن لا يتعمد إدخاله إلى جوفه سواء طيب وإلا غيره؛ لأن بعض أهل العلم يقول: إذا تعمد إدخاله أفطر به، فينبغي له أن لا يتعمد ذلك، أما الشيء الذي عرض يدخل بغير قصد دخانة عود أو دخان حطب أو ماء فلا يضره، لكن كونه يتعمد يستنشق الطيب أو ما أشبه ذلك من الدخان فهذا بعض أهل العلم يراه يفطر، فينبغي له التحرز من هذا. [شیخ ابن باز]

فضیلۃ الباحث حافظ طلحہ علوی حفظہ اللہ