سوال (2569)
بعض اہل علم کے اس موقف کے بارے میں کیا خیال ہے کہ پہلی طلاق دینے کے بعد دوسری طلاق اس وقت شمار نہیں ہوگی جب تک وہ رجوع نہ کرلے، اس طرح دوسری طلاق کے بعد تیسری طلاق اس وقت شمار نہیں ہوگی جب تک وہ رجوع نہ کرلے۔
جواب
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور اس نھج پر چلنے والے تمام علماء کا یہی موقف ہے کہ جب تک رجوع نہیں کرے گا، وہ مرد دوسری طلاق نہیں دے سکتا ہے، اس کے برعکس علماء کا یہ بھی خیال ہے کہ ایک مہینے کا وقفہ آگیا ہے، تو دوسری طلاق معتبر ہوگی، زیادہ تر ہمارے ہاں اس پر فتویٰ دیا جاتا ہے، باقی یکے بعد دیگرے یا ایک مجلس میں بہت ساری طلاقیں جب ایک حیض میں ہوں تو ایک ہی طلاق شمار ہوگی، لیکن جب حیض بدل جائے تو دوسری طلاق شمار کرتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ