سوال (454)

كيا روٹی کھانے کے بعد میٹھی چیز کھانا سنت ہے؟

جواب

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں :
“كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الْحَلْوَاءَ وَالْعَسَلَ”. [صحيح البخاري: 5431]

’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میٹھی چیز اور شہد پسند فرمایا کرتے تھے‘‘۔
یہ حدیث ہے ، باقی اس روایت کو کھانے کے بعد مقید کرنا ایسی بات میرے علم میں نہیں ہے واللہ اعلم ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ