سوال (2058)

سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے والوں میں صحابہ کرام کی اولادیں بھی شامل تھیں؟ کیا یہ بات درست اور ثابت ہے؟

جواب

ارشاد باری تعالی کے مطابق کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، یاد رکھیں کسی صحابی کا ارادہ تک بھی ان کی شہادت میں شامل نہیں تھا ، لہذا انہیں بیچ میں لانے کی ضرورت نہیں ہے، قاتلان حسین بن علی رضی اللہ عنہ کوفہ کے شیعہ تھے یہ بات تو شیعہ کتب میں بھی موجود ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

کوفہ فوجی چھاونی تھا، یہاں زیادہ تر وہ عرب قبائل آباد تھے، جن کا تعلق جزیرہ نمائے عرب کے اطراف و اکناف سے تھا، ان کے آباء دور نبوی کے بعد مسلمان ہوئے تھے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ