سوال (1048)
ایک شخص صدقات اس نیت سے جمع کرتا ہے کہ یہ فلاں شخص بہت مستحق ہے اس کو دوں گا ، لیکن اس کو پھر ایک اور شخص بھی مستحق نظر آتا ہے ، تو کیا جمع شدہ دوسرے مستحق کو بھی دیا جاسکتا ہے یا کہ جس کے نام سے جمع کیا صرف اسی کو ہی دیا جاسکتا ہے؟
جواب
انسان کو اپنی نیت کو بدلنے کا اختیار ہے ، نیت بدل کے کسی اور دے سکتا ہے ، لیکن اس نے صدقہ ، خیرات اور زکاۃ جمع ہی کسی کا نام لے کر کیا ہے ، اب جنہوں نے دیا ہے انہیں بتانا ضروری ہے تاکہ کسی غلط فہمی شکار نہ ہو جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
متفق
اسی طرح اگر نذر وغیرہ کسی کا نام لے کر یعنی تعلیقا نذر مانی ہو تو اسی خاص شخص کو ادا کرنا ضروری ہے ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ