سوال (4124)
جب صدقہ الفطر پر کوئی ادا کرے گا؟ تو پھر صدقہ الفطر کس کو دینا ہے؟
جواب
مسکین کو دینا ہے، پھر مسکین کے پاس ایک دن و رات کی خوراک سے ذیادہ ہو تو اس نے بھی ادا کرنا ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ہر چھوٹا بڑا، آزاد غلام اور مرد عورت ہر ایک کے اوپر صدقہ الفطر فرض ہے، باقی فقراء و مساکین کو دینا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ