سوال (5484)
کیا صدقہ گھر کے افراد بھی کھا سکتے ہیں، مثلا گوشت ہے یا کوئی اور چیز جو صدقہ کی جاتی ہے گھر کے افراد اس میں سے استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب
اگر مطلقاً صدقہ ہے، کس کو متعین نہیں کیا، بس اللہ تعالیٰ کے نام پہ کچھ نکالنا تھا، تو خود بھی اور اہل خانہ بھی شریک ہو سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ