سوال (408)

میرے بڑے بھائی نے کزن کی بیوی کا بچپن میں دودھ پیا تھا ۔ کیا میں اسی عورت کی بیٹی سے نکاح کرسکتا ہوں ؟ میں اس کا چھوٹا بھائی ہوں اور وہ لڑکی بھی اس کی چھوٹی بہن ہے جس کے ساتھ میرے بڑے بھائی نے دودھ پیا تھا ۔

جواب

آپ اس کی دوسری بہن سے نکاح کرسکتے ہیں ، جس نے دودھ پیا ہے وہ اس کی کسی بھی بہن سے نکاح نہیں کرسکتا ہے ، آپ نے اس کی ماں کا دودھ نہیں پیا ہے ، آپ اس کی دوسری بہنوں سے نکاح کرسکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ