سوال (5739)
کیا صحیح البخاری اور صحیح مسلم میں وہ روایات صحیح ہیں جو صرف متصل ہیں؟
جواب
صحیحین (صحیح البخاری اور صحیح مسلم) کو کہا جاتا ہے، اس سے مراد مرفوع متصل روایات ہیں، یہ اہل علم وضاحت کر چکے ہیں، ممکن ہے کہ تعلیق، منقطع وغیرہ ترجمۃ الباب میں آگئی ہے، باقی صاحب کتاب نے جو صحیح کی شرط لگائی ہے، وہ مرفوع متصل کے لیے لگائی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ