سوال (2063)
کیا صید البحر میں ساری سمندری مخلوق شامل ہے؟
جواب
ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
“اُحِلَّ لَـكُمۡ صَيۡدُ الۡبَحۡرِ” [المائدة : 96]
«تمہارے لیے سمندر کا شکار حلال کردیا گیا»
سمندری مخلوق سے مراد سمندر کی وہ مخلوق ہے، جو پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی ہے، باقی مینڈک، سانپ، مگرمچھ وغیرہ یہ سمندری مخلوق نہیں ہیں، کیونکہ یہ پانی کے بغیر رہ سکتے ہیں، جب یہ نقطہ واضح ہو جائے تو میرے خیال سے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ