سوال (5691)
کیا سجدہ تعظیمی صرف حرام ہی ہے یا ساتھ میں شرک بھی ہے؟
جواب
ہمارے ہاں اس میں دو رائے پائی جاتی ہیں، ایک تو یہ ہے کہ سجدہ سجدہ ہی ہوتا ہے، ہر حال میں شرک ہے، اللہ تعالیٰ کو جو سجدہ کیا جاتا ہے، وہ تعبدی بھی ہے، تعظیمی بھی ہے، لہذا سجدہ ایک ہی ہے، ہر حال میں شرک ہے، پھر سوال پیدا ہوتا ہے، کیا پہلے جو سجدے کروائے گئے تھے، کیا وہ شرک ہے، پھر اہل علم فرماتے ہیں، کہ سجدے دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک تعبدی اور ایک تعظیمی، تعبدی کسی غیر کو کرنا شرک ہے، تعظیمی حرام ہے، لیکن شرک نہیں ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ