سوال (891)

ایک شخص نے اس رمضان میں ایک پلاٹ سیل کیا ہے ، اس میں سے اس نے کچھ پیسے عید سے پہلے قرض دینا ہے ، کچھ بعد میں قربانی پر دینا ہے ، کچھ بعد میں کچھ رقم کاروبار پر لگانی ہے کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہے ؟

جواب

زکاۃ سال بعد واجب ہوتی ہے ، سال سے پہلے واجب نہیں ہوتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اگر وہ پلاٹ تجارتی سلسلے کے لیے تھا اور اس پر سال گزرا اور نصاب کو بھی پہنچتا ہے تو وقت آن پڑنے پرزکاة ادا کرے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ