سوال (392)

کیا سالگرہ کا پروگرام صحیح ہے ، اور وہاں کھانا کھانا کیسا ہے ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ؟

جواب:

سالگرہ منانا یہ غیر مسلموں سے لیا گیا ایک تہوار ، عادت یا رسم ہے ، اسلامی نقطہ نظر سے یہ صحیح نہیں ہے ، اس لیے وہاں نہیں جانا چاہیے ، باقی اس بنیاد پر قطع تعلقی بھی نہ ہو ، بلکے احسن انداز سے اس کو ٹال دیں ، مسلمانوں کو آپس میں خوشی و غمی میں شریک ہونا چاہیے ، لیکن اس طرح کے تہوار سے اجتناب کرنا چاہیے ، باقی ہم کھانے کو حرام نہیں کہتے ہیں ، یہ کہتے ہیں کہ اس سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ