سوال (987)
شیخ صاحب میں تراویح پڑھاتا ہوں ، پیچھے سامع بھی ہے ، لیکن ایک جگہ یا دو جگہ میں غلطی کر جاتا ہوں ، وہ غلطی سامع کے علاؤہ کوئی اور بتاتا ہے ، کیا دوسرے بندے کے لیے غلطی بتانے کی جواز ہے ۔
جواب
امام تلاوت و قراءت میں غلطی کر رہا ہے تو اس کی اقتداء میں موجود جس نمازی کو وہ مقام یاد ہے ۔ وہ تنبیہ کر سکتا اور صحیح الفاظ کی رہنمائی کر سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
لقمہ تو غیر نمازی بھی دے سکتا ہے .
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ
اصل حق سامع کا ہے ، ورنہ پریشانی ہوجاتی ہے ، ادھر سے وہ لقمہ دے رہا ہے ، ادھر سے وہ لقمہ دے رہا ہے ، اس کو جو یاد وہ بھی بھول جاتا ہے ، یہ الگ بات ہے کہ کسی کو اندازہ نہیں تھا ، اس نے لقمہ دے دیا ہے ، یا ضرورت کے تحت کسی نے لقمہ دے دیا ہے ، لیکن جو ذمے دار ہے وہی لقمہ دے تاکہ امام کو پریشانی نہ ہو ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ