سوال (6086)

کیا سامنے بلی آ جائے، بذات خود گر کر مرجائے تو کیا وہ شہید ہے؟ وہ بریلوی ہو۔

جواب

یہ تو اچانک موت کہلاتی ہے، احادیث میں جن صورتوں کی اموات کو شہادت کہا گیا یہ اس میں شامل نہیں، یہ شہادت نہیں، یہ طبعی موت ہے، بلی کے سامنے آنے کا ذکر بے وجہ ہے۔ یہ محض اتفاق ہے اور کچھ نہیں۔ اگر شرک کرتا تھا اور توبہ کئے بغیر مر گیا تو اسکے لئے مغفرت کی دعاء نہیں کرسکتے۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ