سوال (1968)
کیا سایہ دار ٹوپی پہننا جائز ہے؟ جیسا کہ اکثر لوگ پہنتے ہیں؟
جواب
اس طرح کی ٹوپی اور کیپ وغیرہ پر میرے علم کے مطابق تاحال کوئی فتویٰ نہیں ہے کہ جس میں کسی صاحب علم نے ممانعت کا ذکر کیا ہو ، یہ ضرورت کی چیز ہے، استعمال کی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل:
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انگریزوں سے مشابہت ہے؟
جواب:
یقیناً لوگ تو ہر طرح کی رائے رکھتے ہیں، جیسا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کو اللہ تعالیٰ نے کیا مقبولیت دی ہے، اسلام کے لیے کس قدر لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں، لیکن ایک صاحب جو کہ بے دین تھا کہہ رہا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ یہودیوں کا لباس پہنتا ہے ، اس طرح لوگ کہتے رہتے ہیں، پینٹ شرٹ کے اوپر بھی علماء یہ فتویٰ نہیں دیتے ہیں، یہ غیر ضروری بات ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ