سوال (6017)
ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کا ایک بیٹا فوت ہوا ان کی بیوی نے صبر کیا تو اللہ نے نو بیٹے دیے اور سارے کے سارے عالم اور حافظ بنے، اس حدیث کا حوالہ مل جائے؟
جواب
نو بیٹے میرے علم میں نہیں البتہ باقی بات تو صحیح حدیث میں موجود ہے۔
فضیلۃ العالم ارشد حفظہ اللہ
یہ صحیح بخاری حدیث 1301 میں موجود ہے:
قَالَ سُفْيَانُ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ: فَرَأَيْتُ لَهُمَا تِسْعَةَ أَوْلَادٍ كُلُّهُمْ قَدْ قَرَأَ الْقُرْآنَ.
پھر حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے شرح میں اسکی تخریج پر بحث کی ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




