سوال (5995)

سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے کثیر شادیاں کر رکھی تھیں؟ بعض کہتے ہیں ان کی وفات کثرتِ جماع کی وجہ سے ہوئی، ایک بھائی نے پوسٹ لگائی تھی رہنمائی فرمائیں۔

جواب

کثرت جماع کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں، یہ بات جھوٹ ہے، باقی کثرت شادیوں والی بات اہل سیر و تاریخ نے ذکر کی ہے، اس کا غلط مفہوم نہیں اخذ کیا جائے، سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے چار شادیاں برقرار رکھی تھی، کچھ کو چھوڑتے تھے، پھر کچھ سے شادی کرلیتے تھے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ