سوال (6061)
ہر وقت شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو تو کیا نماز ہو جاتی ہے؟
جواب
نماز کا ہونا یا نہ ہونا اس کی اپنی شرائط ہیں، لیکن ازار کا ٹخنوں سے نیچے لٹکانا یہ شرعاً محظور و ممنوع ہے، یہ گناہ اور جہنم کا راستہ ہے، تکبر کی علامت ہے، خلاف شرع ہے، ایک آدمی گناہ کو لے کر نماز پڑھ رہا ہے، اس پہلو پر غور کرنا چاہیے کہ اس کے کتنے نمبر اور درجات ہونگے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
میں آپ کی بات کو ایک ہی جملے میں سمیٹ دیتا ہوں، وہ نماز میں کھڑا ہے، گویا کہ وہ جہنم میں کھڑا ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ جو بھی ٹخنوں سے نیچے لباس ہے، وہ جہنم میں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




