سوال (2409)

شکرانے کے نوافل یا سجدے کے متعلق سنت سے اخذ شدہ کوئی عمل ہے؟ اگر ہے تو طریقہ کار کیا ہے؟

جواب

کسی نعمت کے ملنے پر سجدہ شکر ادا کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہے۔۔

“عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَتَاهُ أَمْرٌ يَسُرُّهُ، أَوْ يُسَرُ بِهِ خَرَّ سَاجِدًا شُكْرًا لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى” [ابن ماجہ 1394]

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

سائل:
کیا نوافل کا اہتمام کرنا صحیح ہے؟
جواب:
نوافل کا ثبوت نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

سجدہ شکر مستحب عمل ہے، البتہ اس بارے اس روایت سمیت تمام مرفوع روایات ضعیف ہیں۔
تفصیل دیکھیے مسند أحمد بن حنبل/ موسوعہ حدیثیہ : 20455 کی تعلیق میں اسی طرح مسند أحمد بن حنبل: 1662 نمبر حدیث بطور شاہد جو پیش کی گئی وہ بھی ضعیف ہے، ہاں سیدنا کعب بن مالک رضی الله عنہ کی توبہ کا اترنا اور اس پر سجدہ شکر بجا لانا ثابت ہے، جیسا کہ صحیح البخاری وغیرہ میں ہے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ