سوال (2041)
شیخ صاحب کیا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے بعد جتنے بھی اہل بیت تھے کیا وہ اہل السنت کے عقیدے پر تھے، اس طرح اثنا عشریہ امام جو ہیں، ان کے بارے میں بھی بتائیں۔
جواب
اہل بیت میں جتنے میں تھے، تمام اہل السنت میں سے ہیں، کتاب و سنت پر پابند تھے، اس طرح اثنا عشریہ جو امام تھے، وہ بھی ثقہ ثبت تھے، ہمارے ہاں ان پر کوئی جرح نہیں پائی جاتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
اس پر میں یہ کہوں گا کہ اہل بیت صحابہ کے علاوہ خیر القرون و بعد کے جو اہل بیت تھے، ان کے حالات زندگی تعارف وتراجم دیکھ کر فیصلہ کریں گے اور آج جو اہل بیت سے ہونے کا دعویٰ کرے اس پر بھی ادلہ و قرائن دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ