سوال (6097)
کیا صرف سات تولے سونے پر زکوٰۃ ہے؟
جواب
زکاۃ کے لیے کم سے کم ساڈھے سات تولے سونا ضروری ہے، اگر اس سے ایک ماشہ بھی کم ہے تو اس پر زکاۃ نہیں ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
سائل: شیخ اگر چاندی دیکھا جائے تو یہ 52.5 تولے چاندی کے برابر نہیں؟
جواب: ان کو خلط ملط نہ کریں، چاندی کا نصاب الگ ہوتا ہے، سونے کا نصاب الگ ہوتا ہے، یہ نہیں ہے کہ سونا اگر ساڈھے باون تولے چاندی کے برابر ہوگیا ہے تو اس پر زکاۃ ہے، ایسا نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




