سوال (2660)

کیا جو اسپوٹ ٹریڈنگ ہے، مطلب کہ کسی بروکر سے ایک کوئن کو خریدنا اور اسے اثاثے کے طور پر اپنے پاس رکھ لینا اور پھر جب قیمت بڑھے تو اسے بیچ دینا؟ تو کیا اس طرح جو کرپٹو کے ٹریڈ ہوتے ہیں، کیا یہ حلال ہے یا حرام؟

جواب

پہلی بات تو یہ کہ forex کو مطلق حلال یا مطلق حرام نہیں کہ سکتے، دوسری بات کہ میری معلومات کے مطابق شرعی لحاظ سے سب سے کلیئر اور شکوک و شبہات سے پاک کرنسی یا تو سونا چاندی وغیرہ کے سکے ہیں یا پھر وہ کاغذی کرنسی جس میں سو فیصد بیک اپ پہ سونا چاندی ہوں، جیسا کہ پہلے ہوتا تھا پھر بیک اپ پچاس فیصد اور پھر پانچ فیصد کر دیا گیا اور اب وہ بھی تقریبا ختم کر دیا گیا ہے جس میں کچھ علما ءاعتراض کرتے ہیں مگر دوسرے مجبوری کی وجہ سے اور لین دین کا معروف قابل قبول ذریعہ ہونے کی وجہ سے اس کاغذی کرنسی کو جائز کہتے ہیں اور اس میں کاغذ فیزیکل بھی موجود ہوتا ہے۔
جبکہ جو کرپٹو کرنسی ہے وہ نہ تو فیزیکل موجود ہوتی ہے نہ ہی وہ لین دین کا کوئی معروف ذریعہ ہے بلکہ اسکا زیادہ تر استعمال اس forex کی طرح ہوتا ہے جو حرام ہے۔
پس یہ کرپٹو کرنسی حقیقت میں اس forex کی طرح ہے جو حرام ہے جس میں جوا و غرر وغیرہ جیسے قباحتیں موجود ہیں.واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث ارشد محمود حفظہ اللہ