سوال (6058)

کیا سورۃ توبہ درمیان سے (مثلاً: گیارہواں سپارہ شروع کرتے ہوئے) پڑھنے پر بسم اللہ پڑھی جاسکتی ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا

جواب

بے خیالی میں روانی میں پڑھ سکتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، باقی اصول یہ ہے کہ بسم جہاں لکھی ہے، وہاں پڑھی جائے گی، قرآن شروع کرتے ہوئے تعوذ پڑھنی چاہیے، باقی بسم اللہ جہاں لکھی ہے، وہیں پڑھی جائے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ