سوال (398)
کیا سورۃ یس پڑھنے سے پورے قرآن کا ثواب ملتا ہے ؟ لوگ کہتے ہیں کہ سورۃ یس پڑھو پورے قرآن کا ثواب ملے گا ، اس لیے کہ یہ قرآن کا دل ہے ؟
جواب
سورۃ یس کی فضیلت میں تمام روایات ضعیف ہیں ، باقی سنن الدارمی میں موقوف ایک روایت ہے ، اس روایت کو علماء نے قبول کیا ہے کہ جو صبح کو سورۃ یس پڑھتا ہے شام تک اس کو آسانیاں مل جاتی ہیں ، اور جو شام کے وقت سورۃ یس پڑھتا ہے صبح تک اس کو آسانیاں مل جاتی ہیں ، اگرچہ اس روایت میں بھی بحث ہے ۔
باقی صرف سورۃ یس کو اس لیے پڑھنا کہ پورے قرآن کا اجر ملے گا ، باقی پورے قرآن کو چھوڑ دینا یہ مھجور القرآن کی بات ہے ۔
قرآن پاک کو آہستہ آہستہ اور تھوڑا تھوڑا کرکے پڑھنے میں ثواب ہے ، اس طرح قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھ کر ختم کردیا جائے ، یہی طریقہ قرآن مجید کو پڑھنے کا ہے ۔ اور قرآن مجید کو غور و فکر کے ساتھ پڑھا جائے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ