سوال (779)

اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں میری والدہ “قتیلہ بنت عبدالعزیٰ” جو مشرکہ تھیں، میرے یہاں آئیں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، میں نے یہ بھی کہا کہ وہ “مجھ سے ملاقات کی” بہت خواہشمند ہیں، تو کیا میں اپنی والدہ کے ساتھ صلہ رحمی کر سکتی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں اپنی والدہ کے ساتھ صلہ رحمی کر۔
کیا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اہلیہ مشرکہ تھی ؟

جواب

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی چار بیویاں تھیں ، یہ حضرت اسماء اور عبداللہ کی ماں تھیں ان کو دور جاھلیت میں ہی طلاق دے دی تھی۔

فضیلۃ الباحث طلحہ ارشاد حفظہ اللہ