سوال (5884)
کیا تابعی مکحول مدلس تھے؟
جواب
ان سے تدلیس ثابت نہیں ہے۔ اور انہیں ائمہ کبار متقدمین میں سے کسی نے مدلس نہیں کیا سوائے ابن حبان کے کہا: ربما دلس (الثقات)
حافظ ذہبی نے کہا:
عالم أهل الشام…ﺃﺭﺳﻞ ﻋﻦ: اﻟﻨﺒﻲ -ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ- ﺃﺣﺎﺩﻳﺚ.
ﻭﺃﺭﺳﻞ ﻋﻦ ﻋﺪﺓ ﻣﻦ اﻟﺼﺤﺎﺑﺔ ﻟﻢ ﻳﺪﺭﻛﻬﻢ؛ ﻛﺄﺑﻲ ﺑﻦ ﻛﻌﺐ، ﻭﺛﻮﺑﺎﻥ، ﻭﻋﺒﺎﺩﺓ ﺑﻦ اﻟﺼﺎﻣﺖ، ﻭﺃﺑﻲ ﻫﺮﻳﺮﺓ، ﻭﺃﺑﻲ ﺛﻌﻠﺒﺔ اﻟﺨﺸﻨﻲ، ﻭﺃﺑﻲ ﺟﻨﺪﻝ ﺑﻦ ﺳﻬﻴﻞ، ﻭﺃﺑﻲ ﻫﻨﺪ اﻟﺪاﺭﻱ، ﻭﺃﻡ ﺃﻳﻤﻦ، ﻭﻋﺎﺋﺸﺔ، ﻭﺟﻤﺎﻋﺔ
سير أعلام النبلاء:5/ 155 ،156
معلوم ہوا ذہبی کی مراد ارسال ہے تدلیس نہیں ہے۔ اور حافظ ذہبی عموماً تدلیس کا اطلاق ارسال خفی پر کرتے ہیں۔ تو امام مکحول کثیر الارسال ہیں مگر مدلس نہیں ہیں۔والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ