سوال (5934)

کیا تنخواہ پے مؤذن رکھا جا سکتا ہے یا مؤذن اجرت لے سکتا ہے؟ مدلل جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔

جواب

حديث “أنت إمامهم، واقتد بأضعفهم، واتخذ مؤذناً لا يأخذ على أذانه أجراً ”
کے مطابق اولی و افضل تو یہ ہے کہ اذان بغیر اجرت کے ہو لیکن اگر مؤذن کو اس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کچھ دیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ