سوال (6333)
کیا تمام رسولوں کے نام کہیں پر موجود ہیں اور یہ کل کتنے ہیں؟
جواب
اللہ تعالیٰ نے بہت سے رسولوں کے بارے میں کہا ہے کہ”لم نقصصهم عليك”
«ہم نے بہت سارے رسولوں کا ذکر آپ کے اوپر نہیں کیا ہے»
سب کے نام ممکن ہی نہیں، ایک لاکھ چوبیس ہزار روایت میں بھی شدید کلام ہے، ضعیف ہے، 313 کا ذکر ہے، بعض علماء نے اس کو قبول کیا ہے، رسول اور نبی کے درمیان فرق بھی دیکھائی دیتا ہے، شاید کوئی مواد مل جائے، 25 انبیاء کا ذکر قرآن میں ہے، باقی آپ ڈھونڈ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




